August 21, 2026
pia1735804583-0-600x450.webp.webp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے لمبے عرصے کے بعد فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کردیا اور ان کا عمل نئے جہازوں کی خریداری سے قبل ہوگا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے نئے جہازوں کی خریداری سے قبل نوجوان فضائی میزبانوں کو بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ تیزی سے نئے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر کام کررہی ہے اور اُس سے قبل فضائی میزبانوں و کپتاوں کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔