5

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں غیرقانوی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت زاجد حسین کے نام سے ہوئی۔ ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔

ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 13500 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم سےتفتیش جاری ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں