4

راولپنڈی؛ ساجد خان 10 وکٹیں لینے پہلے اسپنر بن گئے

قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کردی۔


راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی، یہ گرین شرٹس کی تقریباً ساڑھے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

مجموعی طور پر آف اسپنر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ساجد نے مجموعی طور پر 197 رنز کے عوض 10 شکار کیے۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ اسپنرز نے 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی

ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 21.11 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان 19 سال بعد انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز ہرانے میں کامیاب

قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی قومی ٹیم کے اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے 20 وکٹیں حاصل کرکے 1972 کے بعد ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لینے والی پہلی جوڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں