4

ساجد اور نعمان کی کارکردگی نے بہت سے چہروں کو بے نقاب کر دیا، محمد حفیظ

سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ساجد اور نعمان کی کارکردگی نے بہت سے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر ٹیم کو جیت کی مبارکباد پیش کی ہے، پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر جیت کی تلاش میں ہے۔

تاہم سیریز میں جیتنے کے بعد محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کریڈٹ نئے سلیکٹرز کو جاتا ہے جنہوں نے سخت فیصلے لینے کی ذمہ داری لی، شاباش۔

ساجد خان راولپنڈی اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے

محمد حفیظ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا خاص نوٹ: نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، کامران غلام اور شان مسعود سب ڈومیسٹک لیول کے بہترین پرفارمر ہیں۔ سابق ٹیسٹ کھلاڑی نے لکھا کہ قومی ٹیم کو تین سال سے زائد عرصے بعد ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد ہو۔

ایک اور پیغام میں محمدحفیظ نے لکھا کہ دو چہروں ساجد خان اور نعمان علی کی متاثر کن پرفارمنس نے پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں تین سال سے زائد عرصے بعد کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، اس سے بھی اہم یہ ہے کہ دونوں کی پرفارمنس نے بہت سے چہروں کو بے نقاب کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں