August 22, 2026
fotojet-111787297519-0-600x450.webp.webp

آسٹریلوی ماڈل اور ٹی وی میزبان ایرن ہالینڈ اور ان کے شوہر سابق کرکٹر بین کٹنگ نے کئی برس کی طویل اور مشکل جدوجہد کے بعد اپنے پہلے بچے کا خیرمقدم کیا ہے۔

جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں میں دونوں کو نومولود کے ساتھ جذباتی لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی کیپشن میں تفصیل دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ان کے ہاں 18 اگست کو بچے کی پیدائش ہوئی۔

کیپشن میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ، ’’اچانک سب کچھ سمجھ آنے لگا، ہمیشہ سے تم ہی تھے‘‘۔

ایرن اس سے قبل انکشاف کر چکی ہیں کہ دونوں گزشتہ پانچ سال سے والدین بننے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران انہیں آئی وی ایف-20 سائیکلز، 5 ایگ کلیکشن، 7 ایمبریو ٹرانسفر، 4 اسقاطِ حمل اور ایک ایکٹوپک حمل کا سامنا کرنا پڑا۔

طویل علاج اور مسلسل ناکامیوں کے باعث یہ سفر ان دونوں کیلئے ذہنی اور جذباتی طور پر انتہائی مشکل رہا۔