39

شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

[ad_1]

بالی وڈ کی 1993 کی ہٹ تھرلر فلم بازیگر، جس میں شاہ رخ خان نے اپنی ایک نرالی اینٹی ہیرو کردار کی شکل میں نئی شناخت بنائی تھی، آج بھی فلم بینوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

حال ہی میں خبر سامنے آئی ہے کہ اس کلٹ کلاسک کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، اور پروڈیوسر رتھن جین نے تصدیق کی کہ وہ بازیگر 2 بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رتھن جین نے بتایا کہ بازیگر 2 کی تیاریوں پر بات چیت جاری ہے اور یہ کہ شاہ رخ خان اس منصوبے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا، “ہم شاہ رخ سے بازیگر 2 کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔ ابھی تک زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے، لیکن یہ فلم ضرور بنے گی۔”

منفرد کہانی اور نیا انداز ضروری رتھن جین نے بتایا کہ وہ تبھی بازیگر 2 بنانا چاہتے ہیں جب اس کے پاس ایک مضبوط کہانی اور نیا انداز ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک دلچسپ خیال موجود ہے، لیکن ایک مضبوط اسکرپٹ اور تازہ ہدایتکاری ضروری ہے تاکہ سیکوئل اصلی فلم کی کامیابی کی بلند توقعات پر پورا اتر سکے۔

فلم بازیگر کی ریلیز کو 31 سال مکمل ہوچکے ہیں، اور شاہ رخ خان کا اینٹی ہیرو کردار آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ کاجول، شلپا شیٹی، سددھارتھ رائے، راکھی، دلیپ طاہل اور جانی لیور جیسے معروف فنکار شامل تھے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں