9

نئے کپتان کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے، چیئرمین پی سی بی

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ دیر آید درست آید۔ آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے۔ شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں۔ اس جیت کی ٹیم اور قوم کو بہت ضرورت تھی۔ مسائل کا اندازہ تھا اور مسائل حل کیے تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اور کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لیے بہترین ہو گا۔ سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔ ٹیم نے فائٹ کی۔ اچھی جیت ملی اور اس ضمن میں بہت محنت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے۔ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ جبکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں دونوں کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں