14

فلک شبیر نے سارہ خان کو چونکا دینے والا تحفہ دیدیا

سارہ خان کو روزانہ پھول دینے والے شوہر فلک شبیر نے قیمتی تحفہ دے کر حیران کردیا۔

فلک شبیر اکثر وبیشتر سارہ خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں فلک شبیر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے سارہ کو تحفے میں دیا گیا فارم ہاؤس دکھایا۔

اس موقع پر سارہ خان شوہر کی جانب سے دیا گیا قیمتی تحفہ دیکھ کر نہ صرف حیران رہ گئیں بلکہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کے آنسو نکل گئے۔

فلک شبیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اہلیہ کیلئے فارم ہاؤس بنوارہے تھے۔

فلک کے فارم ہاؤس کو باہر سے دیہاتی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے اور اندر اسے جدید چیزوں سے آراستہ رکھا گیا ہے جب کہ فارم ہاؤس میں انگور، انجیر ، کینو اور فالسے کے درخت بھی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو مرسڈیز بینز تحفے میں دی تھی۔

فلک شبیر اور سارہ خان نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی، دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں