13

45 کروڑ میں بنی بھارتی فلم ریلیز کے 10 ماہ بعد بھی صرف 60 ہزار روپے کماسکی

دی لیڈی کلر بھارتی سنیما کی سب سے بڑی فلاپ فلم بن گئی۔

نومبر 2023 میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم 10 ماہ میں صرف 60 ہزار روپے کا کاروبار کرکے بالی ووڈ کی خراب ترین کارکردگی والی فلم ہے۔ 

پینتالیس کروڑ میں بننے والی فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر اسے یہاں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا، فلم یوٹیوب پر ایک ماہ میں صرف 2.4 ملین ویوز ہی لے سکی۔ 

ریلیز کے پہلے دن پورے بھارت میں اس فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر صرف 500 تک پہنچی ہے۔ 

یہ 99.99 فیصد کے ساتھ بھارتی سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہے۔

اجے بہل کی ہدایت کاری میں بنی ’’دی لیڈی کلر‘‘ میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں