16

اے آئی ٹیکنالوجی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی تشخیص میں مددگار قرار



 

حال ہی میں ماہرین نے پایا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایکس رے میں ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی جلد تشخیص میں ڈاکٹروں کی مدد کرسکتی ہے۔ 

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس (این آئی سی ای) کے مطابق مصنوعی ذہانت میں ڈاکٹروں کے ایکس رے کا تجزیہ کرتے وقت ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی جلد اور موثر شناخت کرنے کی صلاحیت ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی محفوظ ہے اور یہ تشخیص کو تیز کر سکتی ہے، معالجین پر دباؤ کم کر سکتی ہے اور کچھ فالو اپ اپائنٹمنٹ کی ضرورت کو بھی کم کر سکتی ہے۔

انگلینڈ میں فوری نگہداشت کے لیے چار اے آئی ٹولز کی سفارش کی جائے گی جبکہ ٹیکنالوجی کے فوائد پر مزید شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔

اے آئی  اکیلے کام نہیں کرے گا – ہر ایکس رے کا پیشہ ور طبی ماہرین کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا۔

ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 سے 10 فیصد معاملات میں ٹوٹی ہوئی ہڈیاں نظرانداز ہوجاتی ہیں – یہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس میں سب سے عام تشخیصی غلطی کی جاتی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں