4

موجودہ حکومتیں ڈیڑھ دو ماہ کیلئے ہیں، جاوید ہاشمی

اسلام آباد: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مزید ڈیڑھ ماہ جیل میں رہ سکتے ہیں۔ جبکہ موجودہ حکومتیں بھی ڈیڑھ دو ماہ کے لیے ہیں۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بحران کے خاتمے کے لیے عام انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتیں ڈیڑھ دو ماہ کے لیے ہیں۔ اور ہوسکتا شہباز شریف بھی وزیر اعظم نہ رہیں۔ ہماری مقتدرہ کے اوپر بہت زیادہ دباؤ ہے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیلئے جو کرنا ہے خود کریں گے، شیر افضل مروت

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے پاکستان یا عدلیہ کے نظام کو کچھ نہیں دیا۔ بلکہ بہت کچھ چھین لیا ہے۔ اس ترمیم کے بعد سپریم کورٹ سے توقعات کرنا کہ وہ قوم کے مسائل کو حل کرلیں گے اور لوگوں کو انصاف دے سکیں گے تو یہ خلاف توقع بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی چلے گئے لیکن بہت ساری ایسی چیزیں کرگئے جو نہ ہوتیں تو بہتر ہوتا۔ سپریم کورٹ دو حصوں میں تقسیم ہے۔ ایک آئینی عدالت ہے اور ایک غیرآئینی عدالت۔ جبکہ سپریم کورٹ کہیں نہیں ہے۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری اور عدالتی نقشہ بدل رہا ہے۔ عمران خان کو رہائی کے لیے نہیں عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے ڈیل کرنا ہو گی۔ بحران کو ختم کرنے کے لیے عام انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اور اب اس کیفیت میں بات آگئی ہے کہ عمران خان سے بات کرنا پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں