34

سوکھا اسپغول کھانے کے حیرت کن فوائد

[ad_1]

تقریباً ہر گھر میں اسپغول کا استعمال کیا جاتا ہے، اسپغول کا استعال زیادہ تر گھر کے بڑے بوڑھے افراد کرتے ہیں جنہیں قبض جیسی بیماری اور خراب ہاضمے کی شکایت ہوتی ہے مگر اس کا استعمال نوجوانوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے، اسپغول کے پورے فوائد حاصل کرنا اور اس سے متعلق مکمل معلومات ہونا بےحد ضروری ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق اسپغول اپنے اندر بڑی بڑی ادویات سے زیادہ اثر رکھتا ہے، فائبر حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ اسپغول ہے جس کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، یہ انسانی جسم میں موجود خون سے اضافی اور منفی کولیسٹرول کے خاتمے کا سبب بنتا ہے جس کے نتیجے میں دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، ایکنی کیل مہاسوں جیسی شکایت دور ہوتی ہے، معدے اور آنتوں کی صفائی اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے، بے وقت بھوک کا احساس کم ہوتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے ۔

غذائی ماہرین کے مطابق اسپغول کی ایک چمچ مقدار ( 16 گرام ) میں 35 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ 1 فیصد فیٹ، 1 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، 189 ملی گرام پوٹاشیم، 27 فیصد ڈائیٹری فائبر 1 گرام شوگر ، 2.5 گرام پروٹین، 3.4 فیصد آئرن پایا جاتا ہے جبکہ سو گرام اسپغول 71 گرام فائبر فراہم کرتا ہے۔

اسپغول کا چھلکا ہے کیا ؟

غذائی ماہرین کے مطابق اسپغول ایک بیج ہے جس کا چھلکا بطور فائبر استعمال کیا جاتا ہے، اس کی تاثیر سرد ہوتی ہے اور اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول بھی کہا جاتا ہے۔

اسپغول کے فوائد

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپغول کے بیجوں میں فیٹس یعنی روغن پایا جاتا ہے جبکہ اس کے چھلکے فیٹس سے پاک ہوتے ہیں، اسے بگھونے کے نتیجے میں یہ فالودہ نما جیلی کی شکل اختیار کر لیتا ہے جو انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف مؤثر کردار ادا کرتا ہے، اسپغول فائبر سپلیمنٹس (غذائی ریشے) کا بہترین ذریعہ ہے۔

سوکھے اسپغول کا استعمال اور فائدہ

آج کل نوجوانوں میں تیزی سے پھیلتی بیماری موٹاپا ہر کسی کا درد سر بنا ہوا ہے، موٹاپے کی بڑی وجہ باہر کی غذائیں، فاسٹ فوڈ، کولا ڈرنکس ، مرغن غذائیں بن رہی ہیں، اول تو یہ غذائیں کھانی نہیں چاہئیں، ماہرین کے مطابق اگر آپ نے کسی دن کوئی مرغن غذا کھا لی ہے تو اب اس کے آدھے گھنٹے بعد اسپغول کو بھگوئے بغیر دھیان سے ایک چمچ مقدار کے برابر منہ میں رکھیں اور اوپر سے آہستہ آہستہ کر کے دو گلاس پانی پی لیں۔

اس عمل سے آپ کا معدہ فاسٹ فوڈ میں موجود اضافی کیلوریز اور کولیسٹرول کو ہضم کرنے کے بجائے اسے باہر خارج کر دے گا جس کے نتیجے میں وزن میں کمی کے خواہشمند افراد موٹاپے سے بچ سکتے ہیں۔

اسپغول کے استعمال کے دیگر فوائد

خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے کے لیے اسپغول کے اثرات سائنس سمیت ماہرینِ جڑی بوٹی بھی تسلیم کرتے ہیں، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اسپغول انسانی جسم میں برے کولیسٹرول (Low Density Lipoprotein) کی سطح کم کرنے میں بھی مفید ہے۔

اسپغول کے ذریعے صحت مند انداز میں وزن کم کیا جاسکتاہے جبکہ اسپغول پانی کی کمی بھی دور کرتا ہے۔

اسپغول پانی میں ملا کر پینے سے عمل انہضام کی نالی کے ذریعے فُضلے کو با آسانی گزارنے میں مدد کرکے قبض سے بچاتا ہے، گیس اور بدہضمی میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

اعلیٰ ریشے دار غذا جیسے اسپغول بڑی آنت کے کینسر کے خلاف مؤثر ہے اور آنت کے کینسر سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔

یہ خون میں شوگر کی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتا ہے اور ذیابیطس کے مرض کے خطرے سے بچاتا ہے۔

اس کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، یہ شریانوں کے اندر جمی چکنائی کو دور کرکے منفی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں روزانہ 12 گرام اسپغول کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرسکتا ہے۔

اسپغول ہارمونل عدم توازن کا شکار خواتین کے لیے بھی مفید ہے، اس کا استعمال جسم میں ایسٹروجن کی پیداوار میں اضافہ اور ہارمونل عدم توازن کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اسپغول کے استعمال میں ضروری احتیاط

شوگر، گردوں کے مریض اور زیرِ علاج افراد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔

اسپغول کے ساتھ کوئی دوا استعمال نہ کریں، اگر آپ کوئی دوا لیتے ہیں تو اسپغول سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے بعد دوا کا استعمال کریں۔

ادویات کے ساتھ اسپغول کے استعمال سے مضر صحت اثرات سامنے آ سکتے ہیں لہٰذا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اسے استعمال نہ کریں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں