14

فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ کیوں نہیں ملا، چیئرمین پی سی بی نے بتادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے فخرزمان کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کی وجہ بتادی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

اس دوران فخر زمان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے جو ابھی التوا کا شکار ہے لیکن زیادہ مسئلہ ان کی فٹنس کا ہے، ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی پاس نہیں، انہیں شوکاز جاری کیا گیا ہے اس کا مسئلہ بھی ہے،  یہ نہیں ہوسکتا سلیکشن کمیٹی کسی کوشامل نہ کرے تو آپ ٹویٹ شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارنے کا کریڈٹ میں لوں گا، مل کر جیتیں گے توان کا کریڈٹ ہے، میں یہ کہوں گا کہ بس ہاریں تو لڑ کر ہاریں۔

سابق کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان کو اس بار بی سی بی کی جانب سے سنٹرل کنٹرکٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ 

فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے بابر اعظم کو ریسٹ دیے جانے پر پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا، بعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کیلئے اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں