15

7 ماہ تک سائیکل پر سفر کرکے رونالڈو سے ملاقات کرنے والا مداح کون؟

کرسٹیانو رونالڈو کے ایک مداح نے 7 ماہ تک سائیکل پر سفر کرکے اپنے پسندیدہ فٹبالر سے ملاقات کو یقینی بنایا۔

مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ گونگ نے اپنے آبائی وطن سے سعودی عرب تک کا سفر سائیکل پر طے کیا۔

گونگ نے اپنا سفر 18 مارچ کو صوبے Anhui سے شروع کیا۔

وہ بیجنگ کے شمال سے ہوتا ہوا مغرب میں گیا اور پھر قازقستان میں داخل ہوا۔

اس کے بعد وہ مزید 6 ممالک بشمول جارجیا، ایران اور قطر سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچا۔

13 ہزار کلومیٹر کے اس سفر کے بعد گونگ اپنے پسندیدہ فٹبالر سے 20 اکتوبر کو ملنے میں کامیاب ہوا۔

چینی مداح نے کرسٹیانو رونالڈو سے النصر فٹبال کلب کے سامنے ملاقات کی اور اپنے بچپن کا خواب پورا کیا۔

گونگ نے بتایا کہ وہ اپنے ‘بھائی لیو’ کو دیکھنے پر بہت زیادہ پرجوش ہے۔

مداح نے اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملاقات کے لیے سائیکل سے سفر کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب کرسٹیانو رونالڈو نے فروری میں انجری کے باعث چین کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

گونگ نے سائیکل پر ایک خیمہ، کھانا پکانے کے برتن، ملبوسات، 60 ہزار ایم اے ایچ کے 2 پاور بینکس اور دیگر اشیا لاد کر سفر کیا۔

گونگ کے مطابق کچھ ممالک میں کھانا زیادہ مہنگا تھا تو وہاں اس نے روٹی کھا کر گزارہ کیا، جبکہ مقامی افراد سے رابطے کے لیے ٹرانسلیشن سافٹ وئیر کا سہارا لیا۔

اگست میں آرمینیا میں بخار کے باعث سڑک پر گرگیا مگر وہاں کے اسپتال میں اس کا مفت علاج کیا گیا۔

10 اکتوبر کو سعودی عرب پہنچا تو اس وقت کرسٹیانو رونالڈو ایک میچ کے لیے یورپ گئے ہوئے تھے۔

مگر النصر کے عملے نے چینی مداح کی فٹبالر سے ایک منٹ کی ملاقات کرانے کا وعدہ کیا۔

ملاقات کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے گونگ کو گلے لگایا اور النصر کی 7 نمبر کی جرسی اور بینر دیا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں