6

رمیز راجہ کے شان مسعود سے رویے پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

راولپنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر کمنٹیٹر رمیز راجہ کے کپتان شان مسعود پر طنزیہ جملے پر پی سی بی نے براڈکاسٹرز سے تحفظات کا اظہار کردیا۔

پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو خط لکھ کر رمیز راجہ کے رویے سے آگاہ کیا ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہےکہ رمیز راجہ نے گزشتہ روز جیت کے باجود کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی تھی۔ انہوں نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں کا ذکر چھیڑے رکھا اور یہ بھی کہا کہ لگتا ہےکہ اسپنر نعمان میں خون کی کمی ہے۔

اس رویے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کرکٹر محمد عامر نے بھی تنقید کی اور کہا کہ کیڑے نکالنے کے بجائے ٹیم کا جہاں کریڈٹ بنتا ہے وہ دینا چاہیے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں