20

افغانستان نے ایمرجنگ ایشیاکپ جیت لیا

افغانستان اے نے ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا۔

الامارات میں کھیلے گئے فائنل میچ کا ٹاس سری لنکا اے نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا اے نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

تبصرے میں نامناسب الفاظ کا استعمال،پی سی بی نے براڈ کاسٹرز سے تحفظات کا اظہار کردیا

ایک موقع پر سری لنکا اے کی آدھی ٹیم 65 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی ، اس موقع پر ساہان نے ناقابل شکست 64 رنز بنائے اور ٹیم کا سکور 133 رنز تک پہنچا دیا۔

جواب میں افغانستان اے کا آغاز بھی اچھا نہ تھا ، پہلی ہی گیند پر زبید اکبری کلین بولڈ ہوگئے لیکن صدیق اللہ اتل کے شاندارناقابل شکست 55 رنز کی بدولت افغانستان اے نے مطلوبہ ہدف11 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کے کپتان اور سلمان آغا نائب کپتان مقرر

یاد رہے کہ افغانستان اے نے پہلی مرتبہ ایمرجنگ ٹی 20ایشیا کپ کی ٹرافی جیتی ہے، شاندار کامیابی پر کابل سمیت پورے افغانستان میں جشن منایا گیا۔

اللہ محمد غضنفر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ 368 رنز بنانے پر صدیق اللہ اتل پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں