6

پیپلزپارٹی سندھ سے ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی، مفتاح اسماعیل

حیدرآباد: سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ سے ووٹ تو لیتی ہے لیکن کوئی کام نہیں کرتی۔

سابق وفاقی وزیر اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں 2008 سے ہے۔ پیپلزپارٹی ووٹ تو لیتی ہے لیکن کوئی کام نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بجلی، گیس، گندگی، انفراسٹرکچر کا مسئلہ ہے اور کراچی کو چھوڑ کر پورے سندھ میں ڈھنگ کا فیملی پارک نہیں، سب تباہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو احتجاجی مظاہروں سے الگ کریں انہوں نے جو کرنا تھا کر لیا، شیر افضل مروت

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام پاکستان کا عزم ہے کہ حیدرآباد کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں ختم کریں گے۔ 2018 میں جب ہم حکومت میں تھے تو ہم نے واٹر پالیسی دی تھی۔ پاکستان کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن پاکستان کا ذخیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم میں کسی بھی صوبے کو محرومیت کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔ اور آرڈیننس سے پانی کا کوئی کام نہیں ہونا چاہیئے۔ جس طرح رات کے اندھیرے میں 26ویں ترمیم پاس ہوئی ایسا نہیں ہونا چائیے۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پورے پاکستان کے لوگوں کو پڑھنے کا موقع ملنا چاہیے کہ کیا تبدیلی ہونے جارہی ہے۔ ارسا میں بھی کوئی یکطرفہ فیصلہ کرنے کا آئین اجازت نہیں دیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں