6

پی ٹی آئی کا حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کا فیصلہ


اسلام آباد:

تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی۔

اسی طرح بانی پی ٹی آئی کے ملاقاتیوں کی فہرست سمیت تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کریگی۔  پی ٹی آئی یکم نومبر پشاور،8 نومبر کوئٹہ اور پھر کراچی میں جلسے کرے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس کی باقاعدگی سے پیروی کی جائیگی۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سپریم کورٹ، ہائیکورٹس میں کیسز کی باقاعدہ پیروی کی حکمت عملی کی منظوری بھی دے دی۔

 

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں