5

پی ٹی آئی کا ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔اعلامیہ کےمطابق کمیٹی کو کمیشن ارکان کی نامزدگی کیلئےاسپیکر خط پر بریفنگ دی،13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیاگیا۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کےخصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا،اعلامیے کےمطابق پی ٹی آئی نے’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘کا حصہ بننےکافیصلہ کیا ہے،کمیٹی کا کمیشن کیلئے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کےمطابق کمیٹی کو کمیشن ارکان کی نامزدگی کیلئےاسپیکر خط پر بریفنگ دی،13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیاگیا،کمیشن سپریم کورٹ،ہائیکورٹس اور شرعی عدالت میں ججز تعینات کرے گا،کمیشن ہائیکورٹ ججزکی کارکردگی پرنگاہ اورکارکردگی رپورٹ مرتب کرےگا،جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ ججزکیلئے موزوں نام بھی تجویز کرنےکامجاز ہے،یہی جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں بینچز بھی قائم کرے گا۔

کمیٹی کو بریفنگ میں کہا گیا کہ 13 رکنی کمیشن کے فیصلے اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوں گے،کمیشن میں حزب اختلاف کے 2اراکین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،سیاسی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سیاسی کمیٹی کا فیصلہ توثیق کیلئے کورکمیٹی اور بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے گا،مجوزہ ناموں کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی باضابطہ منظوری کے بعد کیاجائے گا،سیاسی کمیٹی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر پارٹی کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں