5

 دونوں ایوانوں کے اجلاس آج طلب

سینٹ قومی اسمبلی اجلاس

سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے اور قومی اسمبلی کا شام 5 بجے طلب کر لیا گیا۔

 ذرائع سے معلوم ہوا ہے سینیٹ  نے 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا ہے، سینیٹ کے اجلاس کی شروعات  روسی فیڈریشن اور قومی ترانوں سے ہوگی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خصوصی نشست  جبکہ مہمان خصوصی روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو خطاب کریں گی۔

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات ، مہمانوں کے داخلے پر پابندی

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجےشروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسی طرح بینوولنٹ فنڈ کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کی فیس ادائیگی کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کےخطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں