6

2  بچوں کی بازیابی کا کیس؛ ایس ایچ اور، پولیس اہلکاروں پرمقدمہ درج کرنے کا حکم

راولپنڈی کی عدالت نے 2 بچوں کی بازیابی کے کیس میں ایس ایچ او روات زاہد ظہور اور 2 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد وسیم انجم نے فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او زاہد ظہور ، اے ایس آئی اشفاق اور سب انسپکٹر فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ آرڈر کے  مطابق ایس ایچ او زاہد ظہور نے بچوں کی بازیابی سے متعلق شوکاز نوٹس کا جواب دیا نہ عدالت پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر ، چوکی انچارج اور ایس ایچ او روات وارنٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہے۔عدالت نے 2 بچوں سید ملتمس حیدر اور سید الماس حیدر کی بازیابی کے وارنٹس جاری کر رکھے تھے۔

آرڈر کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے بھی عدالت حکم پر کوئی دھیان نہیں دیا۔ سی پی او راولپنڈی  آئندہ تاریخ کو تینوں پولیس افسران پر مقدمہ درج کرکے کاپی عدالت میں ساتھ لائیں۔ عدالت نے سی پی او کو بچے بازیاب کروا کر 4 نومبر کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ بی بی عابدہ کلثوم کی جانب سے بچوں کی بازیابی کیلئے پٹیشن فائل کی گئی تھی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں