4

پنجاب کی 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائد جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں محفوظ جیل منصوبے کے تحت صوبے کی 43 جیلوں میں 9 ہزار سے زائد جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں جدید کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محفوظ جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی 43 جیلوں میں 9 ہزار 200 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں پنجاب بھر کی جیلوں میں کیمروں کی تنصیب بارے سروے مکمل کیا جائے۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ پنجاب کی جیلوں میں باڈی کیم، پبلک ایڈریس سسٹم، ایکسس کنٹرول سسٹم، پینک بٹن نصب کیے جائیں۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ محفوظ جیل منصوبے کے تحت تمام جیلوں میں جدید 8 میگا پکسل کیمرے نصب ہوں گے۔ یہ جدید کیمرے چہرے اور گاڑیوں کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جیلوں میں تمام ملاقاتیوں پر نظر رکھنے کے لیے وزیٹر مینجمنٹ سسٹم بھی آپریشنل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: نومبر میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی آ جائے گی، رانا تنویر حسین

جدید کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان اور جیل عملے کی حاضری اور نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بدولت جیلوں میں کسی بھی خلاف ضابطہ حرکت پر آٹومیٹک الارم جنریٹ ہو گا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں ہائی پروفائل اور سینٹرل جیلوں میں کیمروں کی تنصیب مکمل کی جائے۔ جبکہ کیمروں کی تنصیب کے منصوبے میں سیف سٹیز اتھارٹی تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں