22

اسرائیلی افواج کی فلسطینیوں کی نسل کشی پر بھارتی اداکارہ غصے سے پھٹ پڑیں

بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ 

اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا، “ہزاروں افراد بھوک، بیماری اور طبی امداد کی عدم دستیابی کے ساتھ مستقل بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے انھیں دنیا سے کاٹ دیا ہے۔” کالکی نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جنگ بند کرنے اور معصوم شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اپنے پیغام میں کالکی نے اسرائیلی حکومت کی پالیسی کو “نسلی صفایا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات صرف فلسطینی اور اسرائیلی دونوں نسلوں کے لیے مستقبل کی بربادی کا پیغام دے رہے ہیں۔ 

کالکی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے بارے میں آگاہی پھیلائیں اور مزید تحقیق کر کے ان تنظیموں کی مدد کریں جو اس خطے میں انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود جذباتی سیاسی بحثوں سے تنگ آ چکی ہیں اور حقیقت میں دنیا میں تبدیلی چاہتی ہیں۔ ان کا پیغام یہ تھا کہ لوگ اپنی انسانیت کو سوشل میڈیا سے باہر تلاش کریں اور حقیقی دنیا میں انسانی ہمدردی کو فروغ دیں۔

دوسری طرف بالی ووڈ سے دیگر شخصیات نے بھی فلسطینی عوام کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، “تمام بچوں کو محبت، امن اور زندگی کا حق حاصل ہے۔” جب کہ کرینہ کپور خان نے بھی یونیسف کے ایک پیغام کو شیئر کرتے ہوئے بچوں کی ہلاکت کو “غیر انسانی” قرار دیا۔
 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں