6

غزہ؛ اسرائیلی فوج کی بمبار میں 3 صحافیوں سمیت 53 فلسطینی شہید

غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 3 صحافیوں سمیت 53 فلسطینی جب کہ لبنان میں 21 شہری شہید ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے نصیرات کے پناہ گزین کیمپ کے اسکول میں ایک بار پھر بمباری کی جس میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں شجائیہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 صحافی بھی شہید ہوگئے۔ مجموعی طور پر 100 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے آج لبنان میں بھی بمباری جاری رکھی جس کے نتیجے میں 21 شہری شہید ہوگئے جب کہ دو بدو جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔

ادھر اسرائیل نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کابینہ اجلاس کو وزیراعظم کے دفتر اور فوجی ہیڈ کوارٹرز کے بجائے کسی خفیہ مقام پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں