26

یوٹیوب کا صارفین کو کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

[ad_1]

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے آمدنی کا ایک نیا ذریعہ متعارف کروانے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے جیولز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے، جس کی مدد سے وہ لائیو اسٹریمز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔

فیس بک اور دوسرے انٹرایکٹیو لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی طرح یوٹیوب پر بھی اس گفٹ کو بھیجنے کا آپشن لائیو اسٹریمز کے دوران ظاہر ہو گا۔

یہ ٹک ٹاک کے لائیو گفٹ فیچر کی طرح بھی ہے، جس میں صارف سکے خریدتے ہیں اور انہیں بطور تحفہ بھیجتے ہیں۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ جب ناظرین جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تو تخلیق کاروں کو قوت ملے گی، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

تخلیق کاروں کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین صرف موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں