July 4, 2026
kerosin1775162578-0-600x450.webp.webp

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی جس میں حالیہ اضافے کے بعد صارفین کو فی لیٹر 4 روپے 9 پیسے زیادہ ادا کرنا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔