6

حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکول بند کرنے کا عندیہ دے دیا اور کہا آلودگی کی صورتحال کا کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

پنجاب میں اسموگ شدت اختیار کر گئی اور لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، مختلف علاقوں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ کہ فی الحال بچوں کی اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے، اگر بچوں کی صحت زیادہ خراب ہوئی ہو اسکول بند کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آلودگی کی صورتحال کا کشیدہ ہوتی جا رہی ہے، اسموگ کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

خیال رہے لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے اور آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں