8

اسلام آباد میں ڈکیتیاں ؛ بینکوں کے باہر پولیس، ایف سی اہلکار تعینات

اسلام آباد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے بینکوں کے باہر پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کردئیے گئے۔ گزشتہ روز جی 9 سیکڑ جی 14 میں بینک سے کیش لوٹنے کی 2 وارداتیں ہوئی تھیں۔

بینکوں کو اپنے گارڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف پوائنٹس پرپولیس کے ناکے لگا دئیے گئے ہیں۔ جی نائن مرکز جانے والے اطراف پر خصوصی ناکے لگا ئے گئے ہیں اور موٹرسائیکل سروس فراہم کرنے والی کمپنی کا ہیلمٹ پہننے والوں کی خصوصی تلاشی لی جارہی ہے۔ مشکوک افراد کے بیگ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔ زیرو پوائنٹ اسلام آباد میں بھی پولیس کا ناکہ سخت کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سلام آباد میں بینک کی کیش وین لوٹنے کے دوران شہری کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔  اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں قتل کا مقدمہ مقتول کے کزن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق موٹرسائیکل سوار مسلح ڈکیت سیکورٹی گارڈ سے کیش سے بھرا بیگ چھین کر فرارہوا تھا۔ مسلح ڈکیت کی فائرنگ سے 3 سیکورٹی گارڈز اور شہری زخمی ہوئے تھے جبکہ ہوٹل کا ملازم میر حیدر جاں بحق ہوگیا تھا۔  



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں