7

اسموگ تدارک کریک ڈاؤن؛ ایک روز میں 8 لاکھ سے زائد جرمانے

لاہور میں اسموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت ایک ہی روز میں   8لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے۔

کریک ڈاؤن کےلئے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی6 مشترکا ٹیمیں  تشکیل دی گئی ہیں۔ایک ہی روزمیں دھواں چھوڑنے والی 410 گاڑیوں کو 0 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 219 گاڑیوں پر بھی جرمانے کیے گئے۔

مشترکا ٹیمیں ریت اور مٹی نکالنے والی جگہوں پر حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔ انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، اسکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ کی جارہی ہے۔ سی ٹی او لاہور کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی درستگی کےلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کیے گئے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں