8

پبی میں گاڑی پر فائرنگ، سابق ناظم وزیر گڑھی کے 2بیٹوں سمیت 3افراد قتل


PESHAWAR:

پبی میں ڈاگ بہسود روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے سابق ناظم وزیر گڑھی ملک جمال شاہ کے دو بیٹوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سابق ناظم وزیر گڑھی ملک جمال شاہ کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا حسن خان شامل ہے، ملک جمال شاہ اور گل حاجی کے درمیان دشمنی چلی آرہی ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کر دی گئیں۔

ڈی ایس پی پبی جواد خان اور ایس ایچ او پبی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریش شروع کر دیا گیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں