3

ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

سابق اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہاظم بنگوار نے سندھ ہائیکورٹ اورکمشنرکے حکم پر 3 سرکاری افسران کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہاظم بنگوار نے کمشنرکراچی کمپاؤنڈ میں رہائش پزیر ڈپٹی سیکرٹریز زاہد جمیکا اور فاطمہ احمدکو عدالتی حکم پرنوٹس جاری کیا، یہ افسران کمشنر آفس کا حصہ نہیں اور رہائش گاہ کمشنرآفس کے افسران کے لیے مخصوص ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمشنرکراچی کی ہدایت پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

دوسری جانب ہاظم بنگوارکو اسسٹنٹ کمشنرکے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ایس اینڈ جی ڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں