3

نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

نئی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھنے والے افراد کے لئے اہم خبر آگئی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز میں متعدد اصلاحات لائے ہیں، ہم نے کوشش یہ کی کہ پورے نظام کو آن لائن کی طرف لے جائیں، کوشش کی ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پورے سسٹم کو آن لائن کردیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے ان کو بینک کا چالان ملے گا اور خود بھریں گے، اب کیش لانے کی ضرورت نہیں ہوگی، سب کچھ آن لائن ہوگا، اکتوبر میں جو ریونیو کلیکشن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا اس سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی اب گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہوگی، کوئی بھی ان رجسٹرڈ گاڑی شوروم اور پورٹ سے باہر نہیں نکل سکی گی، غیر رجسٹرڈ گاڑی کی کوئی شناخت نہیں ہوتی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اب یہ ہوگا کہ گاڑی پہلے شوروم پر رجسٹرڈ ہوگی پھر باہر نکلےگی، اس طرح کے انقلابی اقدام پوری پاکستان میں کہیں نہیں لیے گئے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں