انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا چوری اس وقت کی گئی جب میری بیوی اور دو چھوٹے بچے گھر میں تھے،شکر ہے میرے خاندان میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی لاہور پہنچ گئیں
بین اسٹوکس نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ 17 اکتوبر کی شام کو پیش آیا،اگلے دن، انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست ہوئی، جہاں اسٹوکس 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وہ گزشتہ ہفتے ہی دورہ پاکستان کے بعد برطانیہ واپس لوٹے ہیں،بین سٹوکس نے کچھ چوری شدہ اشیاء کی تصاویر بھی جاری کیں،جس میں تمغے کے ساتھ ساتھ،تین ہار، ایک انگوٹھی اور ایک ڈیزائنر بیگ شامل ہے۔