6

ڈیجیٹل فیلڈ میں 5ہزار لوگوں کو نوکریاں دینے جا رہے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل فیلڈ میں 5 ہزار لوگوں کو نوکریاں دینے جا رہے ہیں۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی کا سفر آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ جبکہ ڈیجیٹل مالیاتی پروگرام معاشی، سماجی اور تکنیکی ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان زرخیز زرعی زمین، متحرک آبادی اور وسیع معدنیات سے مالا مال ہے۔ جبکہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ مسلسل کوششوں کے بعد پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں نے نجی شراکت داری کو فروغ دے کر ترقی کی۔ جبکہ عالمی سرمایہ کار سازگار ماحول کی وجہ سے سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ ڈیجیٹل فیلڈ میں 5 ہزار لوگوں کو نوکریاں دینے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سولر اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور جنریشن کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور میکرو اکنامک لیول پر ہم ترقی کر رہے ہیں۔ ہماری اسٹاک ایکسچینج ایشیا میں پہلے نمبر پرآچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں درست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ اور ہمیں متحد ہو کر بحیثیت قوم ترقی کی کوشش کرنا ہو گی۔ جبکہ پاکستانی معیشت اگلے 4 سال میں 27ویں بڑی معیشت کے طور پر سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہم ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں تاکہ وہ بہتر پرفارم کرسکیں۔ بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیاں لا کر ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ اور ہماری بدقسمتی ہے کہ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہم کہاں کھڑے ہیں۔ تاہم میرا ماننا ہے کہ ابھی دیر نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں