پاکستان کی جانب سے لبنان اور غزہ کیلئے 17 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ لبنان اور فلسطین (غزہ ) کے جنگ زدہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی 18ویں کھیپ کامیابی کے ساتھ بیروت، لبنان پہنچ گئی۔
یہ کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کل مورخہ29 اکتوبر سے پروان کی تھی، جس میں پاکستان این ڈی ایم اے کی جانب سے 95 ٹن امدادی سامان شامل تھا۔
حکومت پاکستان فلسطین (غزہ) اور لبنان کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کو انسانی ہمدردی کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ،امداد فراہم کرنے کے پر عزم ہے تاکہ مصیبت کے شکار بہن بھائیوں کو ہنگامی مدد بروقت پہنچائی جا سکے۔