3

ارجن کپورکے بیان کے بعد ملائکہ اروڑا نے خفیہ پوسٹ شیئر کر دی

بالی ووڈ اداکارہ ماڈل اور ڈانسر ملائکہ اروڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔ یہ پوسٹ ارجن کپور کے اپنے اورملائکہ کے رشتہ ٹوٹنے کی تصدیق کے بعد شیئر کی گئی۔

روہت شیٹھی کی فلم ’سنگھم اگین ’ کے پروموشن کے دوران جب ارجن کپور کے سامنے ملائکہ کانام لیا گیا تو انہوں نےخود کو سنگل کہتے ہوئے کہا کہ، نہیں نہیں ابھی میں سنگل ہوں ، آرام کرو۔

ارجن کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہی ملائکہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ “ اگر کوئی کسی کے دل کو ایک سیکنڈ کے لیے بھی چھوتا ہے تو وہ زندگی بھر اس کی روح کو چھوتا ہے۔“ اس کے بعد صبح بخیر لکھا گیا ہے۔

اگر چہ ملائکہ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کسی کے نام کو ظاہرنہیں کیا ہے لیکن مداح کے خیال میں ملائکہ نے یہ بیان ارجن کپور کے بیان پردیا ہے۔

یاد رہے کہ ملائکہ اور ارجن نے اپنے بریک اپ کے بعد سوشل میڈیا پر نہ تو ایک دوسرے کو ان فالو کیا ہے اور نہ ہی اپنی تصاویر کو ڈیلیٹ کیا ہے، بلکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ گذارے گئے لمحات کو آج بھی عزت واحترام کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

دونوں ایک دوسرے کے مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں ، جس کی تازہ مثال ملائکہ اروڑا کے والد کے انتقال کی ہے جب ارجن کپور اس کٹھن گھڑی میں ملائکہ کے گھر گئے تھے اور ملائکہ کے ساتھ کھڑے تھے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں