5

 حکومت  نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا


اسلام آباد:

 حکومت  نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

اوگرا نے ماہ نومبر کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 88 پیسے کا اضافہ  کیا گیا ہے۔ 

اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہونے سے 2 ہزار 999روہے 47 پیسے  کا ہوگیا ہے۔ 

اکتوبر کیلیے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں