4

دورہ آسٹریلیا؛ پہلے ون ڈے میں محمد حسنین کو موقع دیے جانے کا امکان

نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں پلئینگ الیون میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹرز نے میلبرن میں سخت ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے جسمانی فٹنس اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عامر جمال سمیت اہم فاسٹ بولرز نے سیشن میں بھرپور بالنگ کی۔

مزید پڑھیں: رضوان کو کپتانی ملنے پر شعیب ملک کا ردعمل بھی آگیا

پاکستان کے سلیکٹر اسد شفیق نے میلبرن میں ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اور بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں سے بات چیت کی جبکہ آئندہ سیریز کیلئے حکمت عملی طے کرنے کیلئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان محمد رضوان سے بھی تفصیلی مشاورت کی۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں