5

پاکستان کے 20 اضلاع سے حاصل ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق


اسلام آباد:

پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا، حیدرآباد، جامشورو، قمبر، پشین، لکی مروت اور میرپورخاص کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔

اسی طرح کراچی سینٹرل، کراچی ساوتھ، کراچی ایسٹ اور کراچی کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ، نوشکی اور ژوب کے سیوریج میں پولیو وائرس مثبت نکل آیا،  پشاور اور ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی رپورٹ مثبت نکلی ہے۔

 

ملک کے 20 اضلاع کے 26  مقامات کے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں، ان ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے اسی طرح ضلع نوشکی اور میانوالی کے سوریج میں پہلی بار پولیو نمونے مثبت نکلے ہیں۔

 

پولیو سے متاثرہ 20 اضلاع کی ڈبلیو پی وی ون وائرس سے متاثرہ کے طور پر درجہ بندی کردی گئی۔ مجموعی طور پر 74 اضلاح پولیو وائرس سے متاثرہ پیں۔

 

ماہرین کے مطابق پولیو سے متاثرہ اضلاع پورے ملک کے پانچ سال تک کے بچوں کی صحت کے لیے خطرہ ہیں، انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے جاری ہے، ساڑھے چار کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

 

حکام کی اپیل والدین اپنے بچوں کو مہم کے دوران پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں