12

سلمان نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کیا، سابقہ گرل فرینڈ کا سنسنی خیز انکشاف

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے اداکارہ ایشوریا رائے اور خود پر سلمان خان کی جانب سے تشدد کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ سومی علی 90کی دہائی کی مشہور اداکارہ اور سوشل ورکر بھی ہیں، سلمان خان اور سومی علی 8 سالوں تک تعلقات میں رہے لیکن سلمان خان کی زندگی میں ایشوریا رائے کی اینٹری کے بعد سلمان اور سومی کا تعلق ختم ہوگیا جس کے بعد سومی علی 1999 میں بھارت چھوڑ کر چلی گئیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سومی علی نے سپر اسٹار کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی اور تکلیف دہ تجربات کا انکشاف کیا ہے۔

دوران گفتگو سومی علی سے سوال کیا گیا کہ ان کے اور سلمان خان کے درمیان برے تعلقات کی وجہ کیا ہے؟ جبکہ سلمان خان کے سابقہ گرل فرینڈز سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار ہیں۔

سومی علی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے سلمان خان کی جانب سے شدید بدسلوکی کا سامنا رہا، سلمان نے میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا، سلمان خان نے سنگیتا اور کترینہ کے ساتھ اتنا برا سلوک نہیں کیا جتنا میرے ساتھ کیا‘۔

اداکارہ نے سلمان خان سے اپنے ماضی کے تعلق کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ’ایک مرتبہ سلمان خان مجھے مار رہے تھے کہ اس دوران ان کےگھریلو ملازم نے دروازے پر دستک دی اور سلمان خان سے درخواست کی کہ مجھے نہ ماریں، اس کے بعد میری کمر میں شدید درد رہا اور میں کئی عرصے تک بیڈ ریسٹ پر رہی‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اداکارہ تبو بھی میری حالت دیکھ کر رو پڑی تھیں لیکن سلمان مجھے دیکھنے تک نہیں آئے، میری والدہ اور چند قریبی دوستوں کے علاوہ ہر شخص سلمان کے ساتھ میرے تعلق کے ان تکلیف دہ تجربات سے ناواقف ہے۔

سومی علی نے مزید انکشاف کیا کہ ’سلمان خان نے ایشوریا کے ساتھ بھی بہت بُرا سلوک کیا، میرا خیال ہے کہ سلمان خان نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کیا تھا اور مجھے کترینہ کے ساتھ برتے جانے والے رویے کا علم نہیں‘۔

اداکارہ نے کہا ’سلمان نے جو میرے ساتھ کیا کیا اس کے بعد میں یہی کہہ سکتی ہوں کہ لارنس بشنوئی سلمان خان سے بہتر ہے‘، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سلمان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات پر ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس میں ہر چیز درج ہوگی۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں