7

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کیلئے بڑی خبر

وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا کہ کسی ملازم کو برطرف کرنے کا کوئی امکان نہیں،ابھی یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو کا کام جاری ہے،ملازمین کے حقوق کا مناسب تحفظ کیا جائے گا۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کہا گیا کہ بی آئی ایس پی کے لیے دی گئی تمام امدادی رقم مستحقین میں تقسیم کی گئی۔

اجلاس کے دوران عبدالشکور خان نے سوال کیا کہ زرعی ترقیاتی بینک کے ملازمین میں بلوچستان کا کتنا کوٹہ ہے؟سب کو معلوم ہے کہ بلوچستان کے ڈومیسائل جعلی بن جاتے ہیں۔

وزیر مملکت علی پرویز ملک نے جواب دیا پورے میرٹ کے ساتھ ملازمین کی بھرتیاں کی جاتی ہیں،عبدالشکور خان کے جوخدشات ہیں میں انہیں لکھ لیتا ہوں،آئندہ بورڈ کے اجلاس میں اس پوائنٹ کو سامنے رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں