29

پیاز کو تازہ رکھنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

[ad_1]

پیاز کو عام طور پر کچن میں موجود ٹوکری میں رکھا جاتا ہے جب کہ یہ وہ سبزی ہے جو دیر پا ذخیرہ کی جاسکتی ہے لیکن کچھ غلطیاں اس کی شیلف لائف کم کردیتی ہیں۔

اکثر خواتین اسے فریج میں بھی رکھ دیتی ہیں جس سے یہ خراب ہوجاتی ہیں کیونکہ یہ نمی کو جذب کرلیتی ہیں جس کی وجہ سے پیاز گل سڑ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کچھ میں موجود تین وہ اہم چیزیں ہیں جن سے پیاز کو دور رکھا جائے تو یہ اگلے تین ماہ تک تازہ رہتی ہیں۔

وہ تین چیزیں ہیں آلو، گاجر اور اجوائن۔

کچن میں عام طور پر آلو کے ساتھ ہی پیاز کو رکھا جاتا ہے جو سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے کیونکہ آلو نمی چھوڑتے ہیں جس کا اثر پیاز پر پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ پیاز کو سورج کی روشنی سے بھی جتنا ہوسکے دور رکھنا چاہیے، پیاز کو تاریکی میں اور خشک جگہ رکھنا چاہیے۔

پیاز کو جس چیز میں رکھا جائے وہ بھی بہت اہم ہے، یہ وہ سبزی ہے جسے کھلے منہ اور کھلی جگہ والے برتن میں رکھنا چاہیے کیونکہ انھیں خشک رہنے کے لیے اچھی ہوادار جگہ کی ضرورت ہوتی ہے جو انھیں تازہ رکھے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں