6

9 مئی مقدمات؛ عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

 

لاہور: عمران خان کی 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ایڈمن جج منظر علی گل کے آج رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے  مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں  پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ اے ٹی سی ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت ملتوی کی۔

 

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ 8مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں ایڈمن کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں ضمانت ملتوی ہوئی جب کہ دیگر 4 مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3 میں زیر التوا ہیں۔

 

دوسری جانب کورٹ نمبر 3 میں ضمانت کی درخواستوں  پر فاضل جج ارشد  جاوید نے آج ہی فیصلے کا عندیہ دیا ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر آج  4 ضمانت کے کیسز میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کی مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 4 ضمانت کی درخواستوں پر کورٹ نمبر 3 میں سماعت ہوئی۔

 

بانی پی ٹی آئی کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور  نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے  کنٹینر جلانے سمیت 4  مقدمات میں ضمانتوں پر آج فیصلے کا امکان ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں