44

جی میل میں بہترین فیچر صارفین کے لیے متعارف

[ad_1]

جی میل کا ایسا نیا بہترین فیچر جو صارفین کی بڑی مشکل کا حل ثابت ہوگا اگر آپ کسی ای میل سروس جیسے جی میل کو استعمال کرتے ہیں تو علم ہوگا کہ اسپام ای میلز ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔

اس کی روک تھام کے لیے اکثر افراد عارضی ای میل ایڈریسز کا استعمال کرتے ہیں۔اس طرح کی متعدد ایپس موجود ہیں جو عارضی ای میل ایڈریس کی سہولت فراہم کرتی ہیں. عارضی ای میل ایڈریس سے صارفین کو مشتبہ اور مارکیٹنگ ای میلز سے تحفظ ملتا ہے جبکہ اہم ای میلز تک رسائی حاصل رہتی ہے۔

مگر اب صارفین کو اس مقصد کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ گوگل کی جانب سے عارضی ای میل ایڈریس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے حالیہ برسوں میں جی میل میں اسپام ای میلز سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعدد فیچرز فراہم کیے گئے ہیں، مگر آپ کا ای میل ایڈریس پھر بھی اسپام میلز کی زد میں رہتا ہے۔

اب گوگل کی جانب سے اسی مسئلے کو مدنظر رکھ کر جی میل ایپ کے اندر ہی عارضی ای میل کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا اشارہ گوگل پلے سروسز میں موجود کوڈ سے ملا اور اسے شیلڈڈ ای میل کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن ایپس یا سروسز کی جانب سے آپ کے ای میل ایڈریس کو طلب کیا جاتا ہے، ان کو مدنظر رکھ کر یہ فیچر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یعنی صارفین کو کسی ایپ میں سائن اپ کے لیے اپنا ای میل ایڈریس کا اندراج کرتے ہوئے یہ فکر نہیں ہوگی کہ اسپام ای میلز کا سامنا ہوگا۔

شیلڈڈ ای میل فیچر سے صارفین ایسے عارضی ای میل ایڈریسز تیار کرسکیں گے جن کو ایک بار یا محدود عرصے تک استعمال کیا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے آپ 10 منٹ کا عارضی ای میل ایڈریس بھی تیار کرسکیں گے یا محدود عرصے کے لیے ایک ای میل ایڈریس تیار کرسکیں گے۔

ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں