39

عاطف اسلم کا سعودی عرب میں کانسرٹ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

[ad_1]

عاطف اسلم کے حوالے سے چند پوسٹ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں سعودی عرب میں کنسرٹ کرنے سے انکار کر دیا۔

ساتھ ہی پوسٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے مذہبی وجوہات کی بنا پر سعودی سرزمین پر پرفارم کرنے سے معذرت کی۔

ایک سوشل میڈیا پیج پر عاطف اسلم کی تصویر پوسٹ کی گئی جس پر گلوکار کا پیغام درج تھا کہ ”میرا دل مقدس مقامات کے قریب پرفارم کرنے کو قبول نہیں کرتا: عاطف اسلم نے مبینہ طور پر سعودی عرب میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیا۔“

پوسٹ پر تین ہزار سے زائد لائیکس اور 800 سے زائد بار شئیر کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمارے پر اس طرح کی پوسٹ شئیر کی جا رہی ہیں۔ اس قسم کے دعوے یہاں اور یہاں بھی شیئر کئے گئے۔

دعوے کی حقیقت

عاطف اسلم کا سعودی عرب میں پرفارم کرنے سے انکار کا وائرل ہونے والا دعویٰ غلط ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو میں عاطف اسلم کے بھائی شہزاد اسلم نے ان دعوں کی تردید کی اور کہا کہ گلوکار نے اس قسم کا کوئی بیان نہیں دیا۔

سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے منسوب زیر بحث بیان سراسر جھوٹ ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں