5

خاتون کا طلاق پر جشن، وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

سوشل میڈیا پر خاتون کی طلاق پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

شوہر اور بیوی کے رشتے کا ختم ہونا ان سمیت دو خاندانوں کیلئے انتہائی دردناک وقت ہوتا ہے تاہم اب بدلتے وقت کے ساتھ عجیب و غریب ٹرینڈز نے رشتوں کے جڑنے اور ختم ہونے کو بھی فیشن بنا دیا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنی طلاق کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ دوست احباب بھی موجود ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 نیلے جوڑے میں ملبوس خاتون طلاق کا جشن مناتے ہوئے کیک کاٹ رہی ہیں جس پر ’ہیپی ڈائیوورس‘ لکھا ہوا ہے۔ یہی نہیں بلکہ خاتون دوپٹے پر اپنے شوہر کا لکھا نام قینچی سے کاٹ کر ٹکڑے کرتی ہے اور شادی کی تصاویر بھی پھاڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آگ کی طرح پھیل رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

Pakistani Girl Celebrating Divorce Ignites Severe Backlash

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ایک خاتون کی اس طرح کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اب طلاق کو بھی فیشن بنا کر اس کا جشن منانا ٹرینڈ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Pakistani Girl Celebrating Divorce Ignites Severe Backlash

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ چاہے آپ ایک غلط شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں مگر طلاق کا جشن منا کر اس پاکیزہ رشتے کی تضحیک نہیں کرنی چایئے۔

Pakistani Girl Celebrating Divorce Ignites Severe Backlash

ایک اور صارف نے لکھا کہ کسی بھی عورت یا مرد کیلئے ایک تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے اور اس کا جشن منانے کے بجائے اس کی مذمت کرنی چاہیئے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں