38

مریم نور نومولود سے متعلق تبصرے پر بھڑک اٹھیں

[ad_1]

پاکستانی اداکارہ مریم نور اپنے نومولود سے متعلق صارف کے نامناسب تبصرے پر بھڑک اٹھیں۔

کچھ روز قبل اداکارہ نے اپنے نوزائیدہ بیٹے نائل کا فوٹو شوٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس پر متعدد صارفین نے تبصرے کیے اور مریم نور سمیت ان کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تاہم ان ہی صارفین کے کمنٹس میں ایک کمنٹ ایسا تھا جس نے تمام لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی۔

حمیرا عمران نامی خاتون نے مریم نور کے بیٹے کی تصاویر پر لکھا ‘آپ نے بچے کا سر بنایا ہے؟ اگر بنائیں تو اس کے لیے کیا ٹپس ہیں؟’

صارف کا یہ سوال اداکارہ کو ناگوار گزرا، انہوں نے جواب دیا کہ ‘جیسا اللہ نے بنایا ہے ویسے ہی پسند ہے مجھے، سر بنانا پاکستانیوں میں ایک بیماری ہے، میری سب سے درخواست ہے کہ اس بیماری سے دور رہیں اور اپنے بچوں کو بھی دور رکھیں’۔

اداکارہ کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کئی گھروں میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ اگر نومولود کے سر کی مالش کی جائے یا اسے مخصوص انداز میں لٹایا جائے تو سر گول بن جاتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں