5

صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی ضمانت منظور، 21 نومبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم


اسلام آباد:

 

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 5 اکتوبر 2024 کو پی ٹی آئی احتجاج پر صدر حسن ابدال تھانے میں درج مقدمہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون مشعال یوسفزئی اور صنم جاوید انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئیں۔

انسداددہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت دو مقدمات نمبر 551/24 اور 552/24 درج کیئے تھے، مشعال یوسفزئی اور صنم جاوید کی جانب سے ملک فیصل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

 دلائل کے بعد عدالت نے مشعال یوسفزئی اور صنم جاوید کی 21 نومبرتک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید امجدعلی شاہ نے استغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر سےریکارڈ طلب کرلیا جبکہ پولیس کو 21 نومبر تک مشعال یوسفزئی اور صنم جاوید کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں