36

آسٹریلیا کیخلاف شکست، پی سی بی کا دورہ جنوبی افریقہ سے متعلق بڑ افیصلہ

[ad_1]

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کے بعد اب جنوبی افریقہ کے دورے کی پلاننگ شروع کر دی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، ٹریننگ کیمپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے ، ساوتھ افریقہ میں سات سے 10 روز کا کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، آل فارمیٹ کھلاڑی پہلے ہی ساوتھ افریقہ میں وائٹ بال سیریز کھیل رہے ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو ساوتھ افریقہ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے ، پاکستان کو ساوتھ افریقہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا سامنا رہا ہے ، پاکستان نے ساوتھ افریقہ میں تین ون ڈے ، تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے ۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان وائٹ بال سیریز 10 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی ، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں