9

ہانگ کانگ سپر سکسز؛ آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 108 رنز کا ہدف

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 108 رنز کا ہدف دیدیا۔


مونگ کوک میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 6 اوورز میں آسٹریلیا نے گرین شرٹس کیخلاف 107 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبیل کرسچن نے 8 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیک ووڈ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کپتان فہیم اشرف نے حاصل کی۔

آصف علی نے اینے ایک اوور میں 37 رنز لٹائے جس میں 6 چھکے اور ایک وائیڈ بال شامل تھی۔
 



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں